Subscribe Us

header ads

اسپیکر قومی اسمبلی کا پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کر رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے، اس عظیم نعمت کے ذخیرے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اپنی پہلی تنخواہ وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیہ کر رہا ہوں، تمام پاکستانی اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

The post اسپیکر قومی اسمبلی کا پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MY7xAJ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments