Subscribe Us

header ads

عامر خان صرف فلموں کے نہیں بلکہ اصل زندگی کے بھی ہیرو

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ کے ساؤنڈ انجینئر کی جان بچاکر ثابت کردیا کہ وہ صرف فلموں کے ہی نہیں بلکہ اصل زندگی کے بھی ہیرو ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’’دنگل‘‘کے ساؤنڈ انجینئر شاجیت کوئری کو فالج کے حملے کے باعث ممبئی کے ایک اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نہ ہونے اور اسپتال کے عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے شاجیت کا علاج شروع نہ کیا جاسکا۔ بعد ازاں شاجیت کے گھر والوں نے اداکار عامر خان سے رابطہ کیا اوران سے مدد کی درخواست کی۔

عامر خان یہ خبر سن کر آدھی رات کو اسپتال پہنچ گئے اور وہاں سے شاجیت کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا اور مریض کے گھر والوں کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اسپتال منتقل ہونے کے بعد شاجیت کی حالت بہتر ہے۔

The post عامر خان صرف فلموں کے نہیں بلکہ اصل زندگی کے بھی ہیرو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Mfzw9O
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments