Subscribe Us

header ads

نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کیس کی سماعت شروع

نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کیس کی سماعت شروع

 اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں کی سماعت کررہا ہے۔ عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سزا معطلی کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

گزشتہ روز سماعت میں جسٹس میاں گل حسن نے نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی سے کہا تھا کہ آپ کے تحریری دلائل مل چکے ہیں، اگر کل آپ کسی وجہ سے دلائل مکمل نہیں کر پاتے تو ہم تحریری دلائل کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیں گے۔

The post نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کیس کی سماعت شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PQ5yLZ
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2NTa8LT
September 19, 2018 at 01:24PM

Post a Comment

0 Comments