Subscribe Us

header ads

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے، مقبوضہ وادی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 6 نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فورسز نے احتجاج کے خطرے کے پیش نظر سری نگر، شوپیاں، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ اور کلگام میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جب کہ وادی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں مزید 8 کشمیری شہید

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف گزشتہ ہفتے 17 شہریوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QzboSV
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments