کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے ہونے والے بچے کے لیے پیاراور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تین روز قبل ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان خان کی سالگرہ کے موقع پراس کے ساتھ اپنی ایک یاد گار تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے بیٹے سے بے حد پیارکرتی ہیں اور ان کا بیٹا ہی ان کی دنیا ہے۔
ماہرہ خان کی بیٹے کے لیے محبت کو ان کے مداحوں سمیت ثانیہ مرزا نے بھی سراہا اورٹوئٹر پرماہرہ کے بیٹے کے لیے اپنے پیارکا اظہارکیا تھا۔ ثانیہ مرزا کی محبت کے جواب میں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹرپران کے ہونے والے بچے کے لیے پیاراورنیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے گھراکتوبرمیں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
The post ماہرہ خان کی ثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کے لیے نیک تمنائیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MHQjCH
via IFTTT
0 Comments