Subscribe Us

header ads

امیتابھ بچن کے سامنے فلم کے ڈائیلاگ ہی بھول گیا تھا، عامر خان

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ پہلی بار فلم کے سیٹ پر امیتابھ بچن سے ملے تو اسکرپٹ کی لائنیں بھی بھول گئے تھے۔

ایک تقریب کے دوران عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کے ساتھ کام کرکے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا خواب پورا ہوگیا ہو۔

عامر خان او ر امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘میں کام کررہے ہیں، شوٹنگ کی ریہرسل کے پہلے دن کو یاد کرتے ہوئےعامر خان نے بتایا کہ جب ہم پہلی بار ایک ساتھ بیٹھ کر اپنی لائنیں پڑھ رہے تھے تو میں بہت نروس ہوگیا تھا۔ ان کے سامنے بیٹھ کر میں ٹھیک سے کچھ بول ہی نہیں سکا یہاں تک کہ مجھے اسکرپٹ کی لائنیں بھی یاد نہیں رہیں۔

واضح رہے کہ ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں امیتابھ بچن اور عامر خان کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں فلم رواں سال 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post امیتابھ بچن کے سامنے فلم کے ڈائیلاگ ہی بھول گیا تھا، عامر خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q96wDU
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments