Subscribe Us

header ads

پاک بھارت جنگ کا سوچنا بھی بے وقوفی ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم بھارت کو مذاکرات پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔

بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بھارت کو پاکستان سے مذاکرات پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا جب کہ جنگ اور دشمنی کسی مسلئے کا حل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک راستہ جنگ ہے، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں تاہم جنگ کے بارے میں سوچنا بھی بے وقوفی ہے جب کہ دوسرا راستہ مذاکرات کا ہے جہاں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بحارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر کا ہے، بھارتی سیاست دان پاکستان مخالف نعرے لگا کر انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی پر تشویش ہے، کلبھوش یادیو کے پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔

The post پاک بھارت جنگ کا سوچنا بھی بے وقوفی ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PWLx6h
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments