Subscribe Us

header ads

گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 16 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی اور صارفین سے اگست میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے لہذا صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے جس کا  اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

The post گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xCUKdg
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments