قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کے دوران وزراء کے دوروں پر پابندی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کے دوران وزراء کے دوروں پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کابینہ کے دوروں پر پابندی لگا دی ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کے ارکان وفاقی دارالحکومت میں ہی رہیں گے۔ اجلاسوں کے دوران وزراء بین الاقوامی اور مقامی دورہ بھی نہیں کریں گے۔ پابندی کا اطلاق پیر سے ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرح تحریک انصاف کی حکومت میں بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں وزرا کی حاضری انتہائی کم ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے ارکان اسمبلی بھی غیر حاضر رہتے ہیں جو کورم مکمل نہ ہونے کا باعث بنتا ہے۔

The post قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کے دوران وزراء کے دوروں پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PogLXu
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2CKSsvZ
October 28, 2018 at 12:46PM