Subscribe Us

header ads

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے سپاہی نے خود کشی کرلی

 سری نگر: ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک سپاہی نے خود کوگولی مارکرخودکشی کرلی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے 19 سالہ سپاہی بہادرتھاپہ نے اپنی سروس رائفل کے ذریعے خود کوگولی مار کرخودکشی کرلی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ہر سال 1600 بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیں

دوسری جانب بھارت کی قابض فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا  جب کہ نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارت کا بڑا دفاعی بجٹ زیادہ ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ ہورہا ہے لیکن سہولتوں کا فقدان فوجیوں کو خودکشی جیسے سنگین اقدام کی طرف مائل کررہا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے سپاہی نے خود کشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CKSsx5
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments