اسلام آباد: دنیا بھر کا چکر لگانے کیلئے مشن پرواز پر نکلے فخر عالم کو روس میں گرفتار کرلیا گیا۔

دنیا بھر کا چکر لگانے کے مشن پر نکلے ہوئے معروف گلوکار و فنکار فخرعالم کو روسی حکام نے ویزہ ختم ہونے پر حراست میں لے لیا۔ روس کے ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی ان کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ دفترخارجہ کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق فخرعالم نے حکوت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے اور ان کے ویزہ کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، متعلقہ سفارتی مشن معاملے کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

فخر عالم نے دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا سے مشن پرواز کا 14 اکتوبر کو آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ تین سال قبل 2015 میں فخرعالم کو امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ کا لائسنس ملا تھا۔ ان کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ خود جہاز اُڑا کر پوری دنیا کا چکرلگائیں۔ یہ سفر 28 دن پر مشتمل ہوگا جس میں 25 ممالک کے 31 شہر شامل ہیں۔

The post گلوکار فخر عالم روس میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PqtBV7
via IFTTT