اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں دوبارہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بجلی کے ٹرانسمیشن لاسز اور ڈسٹری بیوشن لاسز میں کمی کے لیے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گیس کی قیمتوں میں اضافہ منظور
اجلاس میں پاور ڈویژن اور نیپرا حکام کی سفارشات کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ ای سی سی اجلاس میں چینی کی برآمد کے لیے پیش کی جانے والی سمری بھی زیر غور آئے گی۔
The post اقتصادی رابطہ کمیٹی آج دوبارہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IwcgnD
via IFTTT


0 Comments