Subscribe Us

header ads

سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی تردید کردی 

سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی تردید کردی 

 اسلام آباد: ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی آمد صرف افواہ پر مبنی ہے، اسرائیل کا کوئی بھی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا۔

خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خبر زیر گردش ہے جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا تھا، بعد ازاں برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے اس خبر کو شائع بھی کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارت اور اسرائیل سے خفیہ مذاکرات نہیں کریں گے، فواد چوہدری

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت سے معاملے کی وضاحت طلب کی تو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری آگ بگولہ ہوگئے۔

فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور عمران خان نوازشریف نہیں لہذا ہماری حکومت اسرائیل اور بھارت سے کسی قسم کے خفیہ مذاکرات نہیں کرے گی۔

واضح رہے سوشل میڈیا یہ معاملہ سب سے پہلے اسرائیلی اخبار ہارٹز کے ایڈیٹر ایوی شراف کی جانب سے اٹھایا گیا تھا۔

The post سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی تردید کردی  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EK5bBF
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2ENZwdV
October 27, 2018 at 01:25PM

Post a Comment

0 Comments