Subscribe Us

header ads

کراچی میں ایک ماہ کے دوران بجلی کا تیسرا بریک ڈاؤن

کراچی: شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ ٹرانسمیشن لائن کرگئی ہے جس کی وجہ سے شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ 

کراچی میں ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونےکی وجہ سے بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ  ہونے کے باعث  نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، بفرزون، ملیر، نیوکراچی، بورڈ آفس، پہاڑ گنج، پی آئی بی کالونی، قائد آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں ٹرپنگ آئی، تاہم بجلی کی بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے تاہم اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں بجلی کا یہ تیسرا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

The post کراچی میں ایک ماہ کے دوران بجلی کا تیسرا بریک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NRtflF
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments