Subscribe Us

header ads

شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میں نے بنایا، بھارتی گلوکار ابھیجیت

ممبئی: بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میں نے بنایا جب تک میں ان کے لیے گانا گاتا رہا وہ سپر اسٹار رہے جب سے میں نے ان کے لیے گاناگانا بند کیا ہے وہ لنگی ڈانس پر آگئے ہیں۔

گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میری آواز اورمیرے گائے ہوئے گانوں نے بنایا۔ انہوں نے کہا جب تک وہ شاہ رخ خان کے لیے گلوکاری کرتے رہے وہ سپر اسٹار رہے۔

گلوکار ابھیجیت نےکہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے لیے گانا گانا اس لیے بند کیا کیونکہ انہوں نے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی، ’’فلم میں ہوں نا‘‘ کے دوران شاہ رخ خان نے فلم کا کریڈٹ اسپوٹ بوائے سے لے کر تمام لوگوں کو دیا لیکن فلم میں میرا کہیں ذکر نہیں تھا، فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘کے دوران بھی ایسا ہی ہوا جس سے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچی، میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے لہٰذا میں کیوں ان سے میرا نام شامل کرنے کے لیے کہتا۔

واضح رہے کہ ابھیجیت بھاٹاچاریا نے شاہ رخ خان کے لیے کئی گانے گائے ہیں جن میں چلتےچلتے، میں کوئی ایسا گیت گاؤں، ذرا سا جھوم لوں میں، توبہ تمہارے یہ اشارے،  تمہیں جو میں نے دیکھا وغیرہ شامل ہیں۔

The post شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میں نے بنایا، بھارتی گلوکار ابھیجیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yaQXn6
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments