Subscribe Us

header ads

’ٹھگ آف ہندوستان‘ تیسرے دن ہی 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی: فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے تیسرے ہی دن 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اوربالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جوڑی نے کمال کردکھایا، شائقین اور ناقدین کی تنقید اور منفی تبصروں کے باوجود فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے تین دنوں میں 105 کروڑ کا بزنس کرکے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدارش نے ٹوئٹر پر فلم کے تین دنوں کا بزنس ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ریلیز کے پہلے روز فلم نے ہندی سینما میں 50 کروڑ 75 لاکھ، دوسرے روز  28 کروڑ 25 لاکھ اور تیسرے روز 22 کروڑ75 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ تمل اور تیلگو سینما میں فلم 3 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی، اس طرح فلم  تین دنوں میں مجموعی طور پر 105 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ’ٹھگ آف ہندوستان‘ سے قبل رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں ’سنجو‘، ’پدماوت‘ اور ’ریس 3‘ نے بھی ریلیز کے تین دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

The post ’ٹھگ آف ہندوستان‘ تیسرے دن ہی 100 کروڑ کلب میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OASSYc
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments