موغا ديشو: صومالیہ میں کرمنل انویسٹی گیشن کے دفتر قریب دو خودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوٹل کے باہر دو کار سواروں نے گاڑیوں کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوزیں بھی سنی گئیں، جس جگہ کار بم دھماکا کیا گیا اس سے چند قدم دوری پر کرمنل انویسٹی گیشن کا دفتر بھی واقع تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ہدف یہی دفترتھا۔
ادھرعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو دھماکوں کے بعد ایک اور زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم تیسرے دھماکے کے مقام کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
صومالیہ میں لسانی فسادات اور شدت پسندوں کی غلبے کی خواہش کے باعث ہونے والی جھڑپوں سے امن وامان کی صورت حال نہایت مخدوش ہے تاہم تاحال کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
The post صومالیہ میں دو خودکش دھماکوں میں 20 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qFNWb0
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2DwQPn1
November 10, 2018 at 01:16PM
0 Comments