کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ اسلم اور 23 سالہ عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے، دونوں گلستان جوہر بھٹائی آباد کے رہائشی ہیں۔
پولیس کے مطابق گاڑی 16 سالہ لڑکا معیز چلارہا تھا جس کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی ہے اور ساحل تھانے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
The post ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Fvyzw4
via IFTTT
0 Comments