کراچی: تالا توڑ گروپ جامع کلاتھ مارکیٹ میں 30 دکانوں کے تالے کاٹ کر نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تالا توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے، ملزمان جامع کلاتھ مارکیٹ کی متعدد دکانوں کے تالے اور کنڈے کاٹ کر نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تقریبا 30 دکانوں کے شٹر اور تالے کٹر سے کاٹے جب کہ ملزموں نے مزاحمت پر چوکیدار اور ایک شخص کو بھی زخمی کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں تالا توڑ گروپ نے ایک اور مارکیٹ کا صفایا کردیا

زخمی چوکیدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد بہت زیادہ تھی، دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور زخمی چوکیدار کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ہے۔

The post کراچی میں تالا توڑ گروپ نے 30 دکانوں کا صفایا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qcm5u1
via IFTTT