اسلام آباد: کویت کے سفارتی اہلکار کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر 46500 ڈالرز برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کویت کے سفارتی اہلکار خالد الباسط سے 46500 ڈالرز کی رقم برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کا سفارتی اہلکار خالد الباسط نجی ائیر لائن کی پرواز سے کویت جارہا تھا تاہم خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈ کرکے کرنسی کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی ہے۔
The post نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کویت کے سفارتی اہلکار سے 46500 ڈالرز برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E1UQQp
via IFTTT
0 Comments