Subscribe Us

header ads

کپل شرما کے نئے شو کے پہلے مہمان کا نام سامنے آگیا

ممبئی: بھارت کے نامور کامیڈٰین کپل شرما کے تنزومزاح سے بھرپور پروگرام کے نئے سیزن میں شاہ رخ خان پہلے مہمان بنیں گے۔

’دی کپل شرما شو‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی لیکن میزبان کپل شرما کے رویے کی وجہ سے نہ صرف اس شو کو بند کیا گیا بلکہ ان کی گرتی ہوئی مقبولیت نے کامیڈین کو ذہنی مریض بنادیا تاہم کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور رہے اور اداکار کے رویے کی وجہ سے کوئی بھی پروڈیوسر ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا ایسے میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے کپل شرما کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے سلمان خان میدان میں آگئے

سلمان خان کا پروڈیوسر کردہ شو ’دی کپل شرما شو سیزن ٹو‘ اگلے ماہ سے آن ایئرہوگا جس میں کپل شرما ایک بار پھر مداحوں کے چہروں کو مسکراہٹے بکھیرتے دکھائی دیں گے، کہا جارہا ہے کہ نئے سیزن کے پہلے شو میں بالی ووڈ کنگ کو بطور مہمان لائن اپ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی نئی فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ’ شادی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا‘، کپل شرما

خیال رہے کپل شرما کی شادی کی خبریں بھی زیرگردش ہیں اور وہ اگلے ماہ اپنے نئے پروگرام کے آن ایئر ہونے سے پہلے ہی اپنی دیرینہ دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

The post کپل شرما کے نئے شو کے پہلے مہمان کا نام سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OVAHwm
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments