Subscribe Us

header ads

دنیا کیا کہہ رہی ہے یہ نہیں دیکھنا ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے، شہریار آفریدی

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر ریاست اور حکمران کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے، ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے، ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔ ہم نے جو قربانیاں دی ہیں اس کے نتائج سامنے آنے چاہئیں، ہمیں دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بہت دکھ ہوا، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، اس کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، جلد ہی پی ایس ایل سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس آئے گی۔

The post دنیا کیا کہہ رہی ہے یہ نہیں دیکھنا ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے، شہریار آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OSElXO
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments