Subscribe Us

header ads

فیصل آباد میں وکلا کا ڈی سی آفس پر دھاوا، کمرہ عدالت پر بھی ڈنڈے برسادیے

فیصل آباد میں وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس پر دھاوا بول دیا اور عدالتی دروازوں پر بھی ڈنڈے برساتے ہوئے خوب ہنگامہ آرائی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے مطالبے پر وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا اور فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے اس دوران وکلا بے قابو ہو کر ڈی سی آفس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ڈی سی سیف اللہ ڈوگر کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس منظر سے غائب رہی،

احتجاج کے دوران وکلا نے عدالتی دروازوں پر ڈنڈے بھی برسائے، جج کی کرسی توڑ ڈالی اور شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کررہا پڑرہا ہے، دور دراز سے آئے سائلین نئی تاریخ پیشی لے کر واپس جانے پر مجبور ہیں۔

The post فیصل آباد میں وکلا کا ڈی سی آفس پر دھاوا، کمرہ عدالت پر بھی ڈنڈے برسادیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DkxQLp
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments