لاہور: وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں لائیرزفاؤنڈیشن فارجسٹس نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اوروزیراعظم عمران خان نیازی کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، نوازشریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نا فرمانی کے لیے لوگوں کواکسایا ہے، عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اوربیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جب کہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پردھاوا بولا اورگیٹ توڑے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل اور 124 اے کے تحت کاروائی کا حکم دے۔
The post وزیراعظم کی نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DkuQ1H
via IFTTT
0 Comments