اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ این آر او کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیان قلمبند کرایا۔ اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ این آر او کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں اور این آر او کرنے والا لندن سے آ کر جیل نہیں جاتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اکیلا نہیں بلکہ بیٹی کے ساتھ جیل گیا ہوں، پاکستان کو 7 ویں ایٹمی طاقت بنانے والے کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟، اس وقت فیصلہ نہ کرتا تو صرف ہندوستان ایٹمی طاقت ہوتا اور ہمیں ہرطرف سے جارحیت کا سامنا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا العزیزیہ ریفرنس میں دفاع پیش نہ کرنے کا فیصلہ
صحافیوں نے پوچھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے برعکس العزیزیہ ریفرنس کے بیان میں آپ نے سول ملٹری تناوٴ کا ذکر نہیں کیا جس پر نواز شریف نے سنجیدگی سے جواب دیا کہ وہ وقت اور تھا، یہ وقت اور ہے، میں تو بات بھی نہیں کرنا چاہتا، اپنی اہلیہ کے انتقال کے باعث غم کی حالت میں ہوں، اچھا نہیں لگتا کہ میں اس حالت میں کھڑے ہو کر سیاسی نعرے لگاتا رہوں۔
The post این آر او کرنے والا بیٹی کے ساتھ جیل نہیں جاتا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DS3SPU
via IFTTT
0 Comments