کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ آئیڈیاز نمائش کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملہ آئیڈیاز نمائش کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی، وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں، واقعے کی پوری تحقیقات ہوں گی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد پوری قوم کے سامنے رکھیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی تھی ، جسے وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کردہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
The post چینی قونصل خانے پر حملہ آئیڈیاز نمائش سبوتاژ کرنے کی سازش تھی، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DF3Gmn
via IFTTT
0 Comments