Subscribe Us

header ads

عامر خان کا اگلے سال پاکستان میں باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں اگلے سال باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ورلڈ عریبک زون کے صدرنعمان شاہ سے ملاقات کی اور اس دوران نعمان شاہ سے مل کر پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ شروع کرانے کا اعلان کیا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ کے لئے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، اگلے سال کے آغاز میں پاکستان باکسنگ لیگ کرا رہے ہیں جب کہ باکسرز کو لائسنس جاری کرنے کے لئے بورڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب صدر عریبک زون نعمان شاہ نے کہا کہ پاکستان میں 2019 سے پروفیشنل باکسنگ شروع کرائیں گے اور پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے، ہمیں ورلڈ باکسنگ کونسل کا مکمل تعاون حاصل ہے جب کہ پروفیشنل باکسنگ کے آغاز کے لیے عامر خان کے شکرگزار ہیں۔

The post عامر خان کا اگلے سال پاکستان میں باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ODOPuj
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments