Subscribe Us

header ads

سپارکو سے کہوں گا ملک میں فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیجے، فواد چوہدری

لاہور: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کا لوٹا گیا پیسہ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے جب کہ سپارکو سے بات کروں گا ہمارے دو چار فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیج دے اورواپسی کا راستہ نہ چھوڑیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم چین کا تاریخی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ جائیں گے، ملک کو فخر ہونا چاہیے بھٹو شہید کے بعد عمران خان کی صورت میں ایک بہترین لیڈر ملا ہے، پوری عالمی برادری آج وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کررہی ہے، پاکستان کے چین ، ترکی ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جب کہ مسلم امہ کے تنازعات کو ختم کرنا ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کی تمام صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا، موجودہ صورتحال سےنمٹنے کے لیے اپوزیشن کوساتھ لے کر چلے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کےساتھ ہمارا کوئی بڑا جھگڑا نہیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے کیسز آگے نہ بڑھائے جائیں، لیکن کوئی توقع نہ کرے کہ ہم مقدمات روکیں گے،ہم کسی کو این آر او نہیں دے سکتے، پاکستان کا پیساواپس کرنا پڑے گا۔

The post سپارکو سے کہوں گا ملک میں فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیجے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DnbZDV
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments