Subscribe Us

header ads

چیف جسٹس ثاقب نثار دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

 راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو  دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) میں داخل کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار انتہائی سخت سیکیورٹی میں فیملی کے ہمراہ چیک اپ کے لیے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے جہاں آر آئی سی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اطہر کیانی نے چیف جسٹس کا چیک اپ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیک اپ کے دوران پتا چلا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند تھی، اسپیشل بیلون استعمال کرکے شریان کی بندش دور کردی گئی تاہم چیف جسٹس کو مزید دیکھ بھال کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

The post چیف جسٹس ثاقب نثار دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PC3qLf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments