دبئی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز 5 وکٹ کے نقصان پر 418 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی ٹیسٹ میں کے تیسرے روز بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
دوسرے روز پاکستان نے 5 وکٹ پر 418 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی تھی، قومی ٹیم کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی جب کہ بابر اعظم نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ حارث سہیل کیریئر کا بہترین اسکور 147 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 127 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ایک بار پھر اوپننگ بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ رکے، امام الحق اور محمد حفیظ 9، 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں اظہر علی 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ابوظہبی ٹیسٹ؛ پاکستان جیتی بازی ہارگیا
واضح رہے کہ پہلے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا تھا۔
The post دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PObPfz
via IFTTT
0 Comments