اسلام آباد: وزیراعظم نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی بہادری اور کارکردگی پر فخر ہے، انہوں نے چینی قونصل خانے پر حملے کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحریہ عرب سے گہری ہے، پاکستان اور چین کے معاشی، اسٹریٹیجک تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔
The post پاک چین تعلقات کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QhCJf4
via IFTTT
0 Comments