Subscribe Us

header ads

ویٹرنز ورلڈ کپ؛ اعجاز احمد کی جگہ غلام علی کو قومی ٹیم کے کپتان مقرر

 لاہور:  

ویٹرنز ورلڈ کپ کےلئے ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کی جگہ غلام علی کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا جب کہ غفار کاظمی ٹیم کے نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

ویٹرنز ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد جو کہ کپتان تھے اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے روانہ نہ ہوسکے۔ ان کی جگہ انٹرنیشنل کرکٹر غلام علی کو کپتان جبکہ غفار کاظمی کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ عاشق حسین قریشی مینجر اور عامر الیاس بٹ اسسٹنٹ مینجر ہیں۔ جس کی تصدیق چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے کردی ہے۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں زیر کر کے خطرنام عزائم کئے ہیں۔ گرین شرٹس جمعرات کو ویلز کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

The post ویٹرنز ورلڈ کپ؛ اعجاز احمد کی جگہ غلام علی کو قومی ٹیم کے کپتان مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2r28WIZ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments