Subscribe Us

header ads

شین وارن نے یاسر شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے گرویدہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل یقین بولنگ اسپیل کروانے پر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اننگز میں زبردست بولنگ کرواتے ہوئے ایک بہترین اسپیل کیا، بہت اعلیٰ، ایسے ہی صبر کے ساتھ بولنگ کرواتے رہو۔

سابق آسٹریلوی اسپنر نے یاسر شاہ کو بہترین بولنگ کروانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کی اسپن بولنگ سے بہت متاثر ہوا اور بے حد خوشی ملی، ایسے ہی بولنگ کرواتے رہو اور مزید کامیابیاں سمیٹتے رہو۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ یاسر شاہ نے عمران خان کے ساتھ نام درج ہونے کو اعزاز قرار دیدیا

واضح رہے یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 اور دوسری میں 6 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے متعد دریکارڈ اپنے نام کیے۔

The post شین وارن نے یاسر شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zw3MtB
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments