Subscribe Us

header ads

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے کے باعث 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع لوراں سے پونچھ آنے والی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر 100 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور نے ایک خطرناک موڑ پر بھی بس کی رفتار کو کم نہیں کیا جس کے باعث مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم اور پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جب کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ کھائی گہری ہونے کی وجہ سے بھی ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BXMXJv
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments