ابوجہ: نائیجیریا کے ایک گاؤں میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 17 افراد کو قتل کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا، حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 17 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے چند گھروں کو بھی نذر آتش کیا اور بآسانی فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے گھروں میں لوٹ مار نہیں کی۔
گزشتہ ہفتے بھی ریاست زمفارا کے اسی ضلع کے دو گاؤں پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اسی طرز پر دھاوا بول کر 25 افراد کو قتل کردیا تھا۔ طریقہ واردات سے محسوس ہوتا ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔
ایک ہفتے میں تین گاؤں پر حملے میں 37 افراد ہلاک کرنے کے واقعے کی کسی شدت پسند تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی گروپ کی جانب سے کوئی مطالبہ سامنا آیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور زیادہ دیر قانون سے چھپ نہیں سکیں گے، تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے 23 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
The post نائیجیریا میں دہشت گردوں کے گاؤں پر حملے میں 17 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PYhivu
via IFTTT


0 Comments