کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 50کلو میٹر تھی جب کہ مرکز کوئٹہ سے 47کلو میٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔
The post کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Lktje2
via IFTTT


0 Comments