Subscribe Us

header ads

زرین خان کی کارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان ہلاک

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی کارکی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہرگوا کے علاقے انجونا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں اداکارہ زرین خان کی کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ بدھ کی رات پیش آیا جب گوا کے قریبی علاقے ماپوسا کے 31 سالہ رہائشی نتیش گورال کی اسکوٹر اداکارہ کی کار سے ٹکرائی  جس کے باعث نوجوان اسکوٹر سے گرکرشدید زخمی ہوگیا، بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے والی ان کی مینیجر ہی نکلی

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کارمیں اداکارہ زرین خان اوران کے ڈرائیورعلی عباس موجود تھے، ہم حادثے کی تفتیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اداکارہ زرین خان اپنی مینیجرکے باعث خبروں کی زینت بنی تھیں انہوں نے اپنی سابق مینیجرکے خلاف دھوکا اور فریب کرنے کا الزام لگایا تھا۔

The post زرین خان کی کارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zU2skA
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments