لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزرا سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کے الزامات میں نئی تحقیقات شروع کردیں۔
پیراگون کرپشن اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون کے بعد ریلوے میں بھی مہنگے داموں لوکوموٹیو انجنوں کی خریداری کی تحقیقات شروع کردیں۔
ان کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کے خلاف پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے مہنگی ادویات اور طبی آلات خریدنے کی بھی انکوئری کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعد رفیق اور سلمان رفیق گرفتار
زرائع کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ کے رہنما اور سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کے بعد ریلوے میں لوکو انجن اور پی کے ایل آئی میں مہنگے آلات اور ادویات خریدنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خواجہ سعد رفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے ریلوے کے لیے جو انجن 40 کروڑ روپے میں خریدے وہی انجن بھارت نے 25 کروڑ روپے میں خریدے۔ سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات خریدنے پر بھی انکوائری کی جارہی ہے۔
The post سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف مزید کیسز میں تحقیقات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2A4x3vJ
via IFTTT
0 Comments