Subscribe Us

header ads

خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی احتساب کمیشن کوختم کرنے کی منظوری دیدی

خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی احتساب کمیشن کوختم کرنے کی منظوری دیدی

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی احتساب کمیشن کوختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں صوبائی احتساب کمیشن کے خاتمے کے حوالے سے بل پیش کیا گیا جو منظور کرلیا گیا جب کہ اس حوالے سے اپوزیشن کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔

صوبائی احتساب کمیشن کو ختم کرنے سے متعلق بل کے مطابق کمیشن کے تحت جاری تمام انکوائریاں، کیس اوراثاثہ جات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل کردی گئیں جب کہ کمیشن کے ایڈ ہاک ملازمین فارغ ہوگئےاور مستقل ملازمین کوگولڈن ہینڈ شیک لینے یا سرپلس پول جانے کاآپشن دے دیا گیا۔

The post خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی احتساب کمیشن کوختم کرنے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SoiLgH
via IFTTT
via Blogger http://bit.ly/2AintWm
December 28, 2018 at 01:26PM

Post a Comment

0 Comments