Subscribe Us

header ads

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرسمس کی تقریب میں شرکت

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ مسیحی برادری نے تقریب میں شرکت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کے کردارکی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت،سماجی بہبودکےشعبہ میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔

The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرسمس کی تقریب میں شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2rVNpCw
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments