اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کرے۔
صدر عارف علوی نے سانحہ اے پی ایس شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم عہد کرے انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دے گی، سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس نے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کو جنم دیا، وزیراعظم
صدر عارف علوی نے یوم شہدا اے پی ایس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے، قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا۔
The post قوم انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کرے، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Blqftv
via IFTTT


0 Comments