Subscribe Us

header ads

نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد پر بیرون ملک جائیدادوں کے حقیقی مالک ہونے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق نواز شریف نے بے نامی جائیدادیں بنائیں اور ان کے اثاثے ان کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، ان پر سیکشن نائن اے فائیو کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ نواز شریف کو الزام ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ احتساب عدالت کو اس الزام کے تحت کم سے کم سزا دینے کا بھی اختیار حاصل ہے۔

انتظامیہ نے کل اسلام آباد میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کو ہر قیمت پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس؛ نواز شریف کو 10 اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا

واضح رہے کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم کو 7 جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔

The post نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کل سنایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V57MKN
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments