Subscribe Us

header ads

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

 کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچ گئے جس کے دوران وہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ وہ گورنر ہاؤس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وفاقی کابینہ ارکان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بعدازاں عمران خان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UtYEij
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments