Subscribe Us

header ads

کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ کا نیا پوسٹرجاری

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا نیا پوسٹرجاری ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا مداحوں سمیت انڈسٹری میں سب کو بے چینی سے انتظار ہے کیونکہ اس فلم میں کنگ خان ایک منفرد روپ میں نظر آئیں گے۔ 21 دسمبرکوریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کا اب ایک اورنیا اوردلچسپ پوسٹرجاری کردیا گیا ہے جس سے مداح خوب محظوظ  ہورہے ہیں کیونکہ اس میں ایک نئے کردارکو دکھایا گیا ہے۔

پوسٹرمیں کنگ خان ایک چمپینزی کے ساتھ اونچائی پربیٹھے نظرآرہے ہیں، اورساتھ ساتھ پوسٹرپر لکھا گیا ہے کہ عافیہ، ببیتا، گڈو، اشوک، یہ پہلے ہی کم تھے جو یہ ایک اور آگیا۔ پرکیوٹ تو ہے یہ!

واضح رہے کہ اداکار کی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبرکوسنیما کی زینت بنے گی جس میں اداکارہ انوشکا شرما، کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

The post کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ کا نیا پوسٹرجاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CjNsOg
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments