اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے تعاون مانگا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور امن کے لیے کوششوں پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر نے خط میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ماضی میں امریکا کے ساتھ معذرت خواہانہ موقف اختیار کیا گیا۔
The post امریکی صدر کا وزیراعظم کو خط، پاکستان کے کردار کو سراہا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BLQaMc
via IFTTT
0 Comments