لاہور: پاکستان نے انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کے لئے کمر کس لی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد ہونے والی ہاکی سیریز اوپن 17 تا 22 دسمبرلاہورمیں کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے وسط میں موخر ہونے والی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد ہونے والی ہاکی سیریز اوپن 17 تا 22 دسمبرلاہورمیں کھیلی جائے گی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں میزبان ملک پاکستان سمیت نیپال، افغانستان، قازقستان، ازبکستان کی ٹیمیں شریک ہونگیں۔ اس سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں ٹیموں کی رہائش، سیکیورٹی اور دیگر امور شامل ہیں۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہتر انعقاد کے لئے ٹیکنیکل آفیشلز کی تعیناتی کردی گئی ہے، اس سیریز کا مقصد گیم ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد اور تھرڈ ورلڈ ممالک میں کھیل کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔
The post پاکستان نے انٹرنیشل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کیلئے کمرکس لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Gdhash
via IFTTT


0 Comments