Subscribe Us

header ads

نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا

 لاہور: نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج ہونے پر نیب نے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ فراڈ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے جس پر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق تفتیش کے لیے نیب لاہور کے سامنے بھی پیش ہوچکے ہیں، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

The post نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2La19Ci
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments