اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل ایک وزیر نے کہا کہ 7 لوگوں نے این آر او مانگا کیا مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ این آر او کی دکان لگائی گئی ہے، کل ایک وزیر نے کہا کہ 7 لوگوں نے این آر او مانگا کیا مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے۔
مریم اورنگزیب نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا ہے، کراچی میں تین دن سے گیس نہیں ہے، کیا حمزہ شہباز کے باہر نہ جانے سے مہنگائی کم ہو جائے گی، میری عزت کا تحفظ کون کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب خود کہتا ہے کہ شہبازشریف پرکرپشن ثابت نہیں ہو پائی، انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے جو الزامات لگائے ہیں، اس پر سپریم کورٹ ایکشن لے، نیب کے کالے قانون کو ختم کرنا ہوگا۔
The post کیا مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RRGCFb
via IFTTT


0 Comments