Subscribe Us

header ads

شادی سے ایک روز پہلے بیوٹی پالر جاتے ہوئے دلہن قتل

 لاہور: تھانہ رائیونڈ کی حدود میں شادی سے ایک روز پہلے بیوٹی پالر جاتے ہوئے دلہن کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں تھانہ رائیونڈ کی حدود میں 25 سالہ دلہن طاہرہ اپنی بہن کے ہمراہ مہندی کی تیاری کے لیے مقامی بیوٹی پارلر گئی تھی۔ مقتولہ رائیونڈ میں واقع بیوٹی پارلر کے باہر پہنچی تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ طاہرہ کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مقتولہ کے موبائل فون کو قبضے میں لیکر ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

The post شادی سے ایک روز پہلے بیوٹی پالر جاتے ہوئے دلہن قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2G8g0hU
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments