سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی میں 14 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف وادی بھر میں چوتھے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
ہڑتال کے چوتھے روز بھی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ جگہ جگہ ناکے قائم کرکے بھارتی فوج کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی جب کہ چیک پوسٹوں پر تلاشی کے بہانے شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیری عوام نے آرمی ہیڈ کوارٹرز تک احتجاجی مارچ کیاتھا، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو حراست میں لے کر نظر بند کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کو بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرکے 11 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
The post مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Gr6M07
via IFTTT


0 Comments